میانمار: فوجی بغاوت کےخلاف مظاہروں کی شدت ختم کرنے کیلئے مزید دستے طلب, انٹرنیٹ پرپابندی
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فوج نے شمالی میانمار کے شہر منڈا میں پولیس کے ہمراہ سیکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔میانمار میں گزشتہ 8 گھنٹے سے انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود لوگ منڈا کے مرکز میں صبح 9 بجے جمع ہونا شروع ہوگئے۔میانمار کے شہر ینگون سمیت متعدد شہروں کی سڑکوں پر اضافی دستوں کو طلب کرلیا گیا۔