مسلسل آٹھویں ماہ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ , وزیر اعظم عمران خان کا بھی خوشی کا اظہار

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر مسلسل آٹھویں مہینے 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2.3 ارب ڈالر رہیں، رواں سال جنوری میں ترسیلات سال گزشتہ جنوری 2020 کی نسبت 19 فیصد زیادہ رہیں۔ جنوری میں ترسیلات زر دسمبر میں وصول 2.4 ارب ڈالرز کے مقابلے میں کچھ کم رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا حجم 16.5 ارب ڈالر رہا جو سال گزشتہ سے 24 فیصد زائد ہے.
In Jan21, remittances remained above $2bn for 8th straight month. At $2.3bn, they are 19% higher than in Jan20 and marginally lower than in Dec20. During FY21, remittances at an unprecedented $16.5bn are 24% higher than same period in FY20. For details: https://t.co/7XBd4uw3tu pic.twitter.com/ureqbpRwDa
— SBP (@StateBank_Pak) February 15, 2021
جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے یعنی 4.5 ارب ڈالر رہا۔اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 2.2 ارب اور امریکا سے 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، میں سمندر پار پاکستانیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔
سمندرپارپاکستانیوں کیجانب سےجنوری میں بھجوائی جانےوالی ترسیلاتِ زر 2.27 ارب$ رہیں جوجنوری 2020 سے19% زیادہ اور لگاتار آٹھویں ماہ بھی 2ارب$ سےزائد رہیں۔ رواں مالی سال میں اب تک یہ گزشتہ برس کی نسبت24%زیادہ ہیں۔ملک کیلئےیہ ایک ریکارڈہےجس پرمیں اپنےسمندرپارپاکستانیوں کا شکرگزارہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021