بلاول بھٹو زرداری سے چوہدری محمد سرور کی اسلام آباد میں ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور نوید قمر بھی موجودتھے ۔