کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود رواں ہفتےہونےوالے ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کا دعوی

غیرملکی نیوز ایجنسی کی جانب سےجاری ہونےوالی رپورٹ کےمطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے جاری کی ہے جو کہ شدت پسندوں کے ذاتی وائرلیس گفتگو کےدوران ٹیپ کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ طالبان کی جانب سے کی گئی باہمی گفتگو میں چھ سےزائد بار حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جوکہ بارہ جنوری کو ہونےوالے ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان عاصم اللہ محسود نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر کی تردید کرتےہوئےکہا ہےکہ ڈرون حملے کے دوران حکیم اللہ محسود اس علاقے میں موجود نہیں تھے۔ واضح رہےکہ اس سےقبل فروری دوہزار دس میں بھی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاع تھی ۔