ناسا کے مطابق پلوٹو پر ممکنہ طور پردو برف فشاں پہاڑ موجود ہیں، ناسا کی جانب سے یہ تصاویر خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے تیس ہزار میل کے فاصلے سے لی گئی ہیں،،، امریکی خلائی ادرے کے مطابق چار کلو میٹر اونچے اور ڈیڑھ سوکلو میٹر پر پھیلے ان نقوش کا برف فشاں ہونا ثابت ہو گیا تو یہ نظام شمسی سے باہر سب سے بڑا برف فشاں ہوگا۔ سیارے پر پھیلی سخت اور غیر ہموار پہاڑیوں اور وادیوں کا دلفریب منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو پر ممکنہ برف فشاں پہاڑ کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
Jan 15, 2016 | 17:18