سپر ماڈل آیان علی کیECL سے نام نکلوانے کی آس ادھوری رہ گئی۔
گلابی کوٹ، گلابی شوز، براؤن پینٹ اور میچنگ بیگ، سمگلر حسینہ ایان علی کی تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔
سپر ماڈل ایان علی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرانے کی آس میں سندھ ہائیکورٹ پہنچی،،، لیکن ہائی کورٹ کے سنئیر وکیل اختر علی محمود کے انتقال کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں تمام مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔
عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کی درخواست کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔ جس کے بعد سپر ماڈل کو ناامید واپس لوٹنا پڑا