آک لینڈ: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلےT20میچ کیلیے فاسٹ باؤلر محمد عامرساڑھے پانچ برس بعد پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں
سزا یافتہ محمد عامر نے بی پی ایل میں شاندار کا رکردگی سے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنائی ہے،اگر چہ عامر کی ٹیم میں شمولیت کے مخالفین بڑی تعداد میں ہیں لیکن عامر کی حمایت میں بھی ایک بڑا طبقہ ہے،محمد عامر کو آخری مرتبہ انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں ان ایکشن دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے انتیس اگست دو ہزار دس کو بدنام زمانہ نو بال کی تھی.
عامر سزا پاکر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنیوالے پہلے کھلاڑی نہیں،ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز بھی میچ فکسنگ میں سزا پانے کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں،عامر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ اسے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلیے پاکستان کا ٹرمپ کارڈ قرار دے رہے ہیں