شہباز شریف کی جانب سے برطانیہ میں غلط خبریں نشر کرنے پردو نجی چینلز کو ہتک عزت کا نوٹس جاری
شہبازشریف کی جانب سے نجی نیوز چینل کو نوٹس جاری. نجی نیوز چینل میں استعمال ہونے والا بروڈ کاسٹنگ کا طریقہ انگلینڈ میں ہونے والی ںشریات سے مطابقت رکھنے کا انکشاف کرتا ہے نجی ںیوز میں استعمال ہونے والا مواد پاکستان میں ایم ایس ایس گلیسی براڈکاسٹ (پی وی ٹی) لمیٹڈ کی طرف سے تیار کیا گیا تھا.تاہم، آپ قانونی طور پرانگلینڈ میں ہونے والے نشریات کیلئے ذمہ دار ہیں اور یہ بات انتہائی ہتک آمیزہے - جس کے باعث ہماری کلائنٹ کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے برطانیہ میں غلط خبریں نشر کرنے پردو نجی چینلز کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا گیا ، نجی چینلز نے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن اور وزیراعلیٰ کا دورہ سعودی عرب کے حوالے سے غلط خبریں نشر کی تھیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے برطانیہ میں غلط خبریں نشر کرنے پردو نجی چینلز کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا گیا ، وزیراعلیٰ کی جانب سے نوٹسز برطانیہ اورویل میں نجی چینلزکےبراڈکاسٹرزکوبھجوائےگئے، نجی چینلز نے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن اور وزیراعلیٰ کا دورہ سعودی عرب کے حوالے سے غلط خبریں نشر کی تھیں، نوٹس میں کہا گیا کہ جھوٹی خبروں کے ذریعے وزیراعلیٰ کی ذات پر حملہ کیا گیا ، سعودی عرب میں وزیراعلیٰ سے کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ نہیں کی گئی ،، نہ ہی ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کوئی کرپشن کی گئی، غلط خبرچلانے پرمعافی مانگی جائے، نوٹس میں اس چیز کی وارننگ بھی دی گئی کہ معافی نہ مانگنے پر چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی، یہ تمام خبریں صرف جھوٹ پر مبنی تھیں