شامی دہشتگرد دنیا کے خطرناک ترین ڈرونز سے لیس ہیں۔ روس
رو سی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں جو ڈرونز پکڑے گئے ہیں وہ اتنے جدید اور موثر ہیں کہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ یہ ڈرون ایسی جیمنگ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں جن کی مدد سے یہ اپنی حرکات و سکنات سے کسی بھی ٹیکنالوجی سے دور رہ سکتا ہے۔روس کے خبررساں ادارے کے مطابق اتنی جدید کارکردگی کے بارے میں سائنسدانوں کا کہناہے کہ ان کی تیاری میں انتہائی پیچیدہ قسم کے جدید ترین سافٹ ویئر استعمال ہوئے ہیں اور ان کو جن اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے وہ بھی گائیڈڈ میزائل سے کم نہیں جبکہ اس میں دھماکہ خیز اشیاءبال بیئرنگ سے بھرے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ہلاکت آفرین اوربھی خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہیہ ڈرونز اتنے جدید اور موثر ہیں کہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔