فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں عدیل اور عمان شامل ہے، ہلاک دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں نے امریکی شہری وارن وائنسٹائن کو بھی اغوا کیا۔