مصر سے ایک اور جرمن شہری کی ملک بدری
مصر نے 18 سالہ جرمن شہری کو ملک بدر کر دیا۔ برلن میں وزارت خارجہ نے اس جرمن نوجوان کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ مصری حکام کے مطابق جرمن شہری پر شبہ تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونا چاہتا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہی مصر نے ایک اور 23 سالہ جرمن شہری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں جرمنی واپس بھیجا تھا۔ یہ دونوں نوجوان دسمبر میں مصر پہنچتے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔