بھارت: بچے کے گلے تک آنے والے پھیپھڑے کا کامیاب آپریشن
بھارت میں 2 ماہ کے بچے کے پھیپھڑوں کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق لکھنو میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو )کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اشیش واکھلو اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے بچے کی صحت بحال کردی۔ ڈاکٹر اشیش نے میڈیا کو بتایاکہ 2 ماہ قبل آرین کی پیدائش یو پی کے شہر بہرائچ میں ہوئی تھی۔گھر والوں نے بتایا کہ بچہ کھانسی اور سانس کے مرض میں مبتلا رہتا ہے۔ ڈاکٹر اشیش نے بچے کا ایکسرے کروایا جس سے پتہ چلا کہ آرین کا بایاں پھیپھڑا گلے تک بڑھا ہوا ہے۔ تلی اور چھوٹی آنت بھی پیٹ کی بجائے سینے میں پھنسی ہوئی ہے۔ ماہرین نے سینے میں 3 سوراخ کرکے دوربین کے ذریعے اس بچے کا کامیاب آپریشن مکمل کیا ۔ آپریشن پر صرف 14ہزار روپے خرچ ہوئے ۔ ڈاکٹراشیش نے بتایا کہ اس قسم کی دشواریاں 3 ہزار میں سے ایک بچے کوپیش آتی ہے۔