بھارت: گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر لڑکی والوں نے شادی سے انکار کردیا
بھارتی شہر لکھنﺅکے عیش باغ علاقے میں رہنے والے نور کی شادی فروری میں معظم نگر میں ہونا طے پائی۔ شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں۔اسی دوران لڑکے کے گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہونے کی اطلاع لڑکی والوں کو دی جس پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔ رشتہ توڑے جانے کی بات سن کر نور کے گھر میں سناٹا چھاگیا۔ نور نے بتایا کہ رشتہ ٹوٹنے کے بعد پورے خاندان کو ٹوائلٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے ۔نورکی شادی کا رشتہ ٹوٹنے کے ساتھ یوپی کے دارالحکومت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کی مہم اور ضلع میونسپلٹی کے دعوو¿ں کی قلعی کھل گئی۔