پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا، مراد علی شاہ استعفیٰ دیں: فواد چودھری
فواد چودھری کا کہنا ہے پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا، صوبے کے حکمران پھونک مارتے ہیں، پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دیتے تو عملی اقدام کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی کراچی آنے کا کہوں، گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے، گھبرانے والوں کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں، مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ٹیچر نہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس صاحب نے بلاول کو کہا وہ بچے ہیں، بچے تو پھر غیر سیاسی ہوتے ہیں، سندھ کے حکمران پھونک مارتے ہیں تو پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، سندھ کے حکمرانوں کے پاس نہ جانے کونسا جادو ہے، اومنی گروپ والے چراغ رگڑتے، مراد علی شاہ حاضر ہو جاتے۔