کینیڈا میں کاربن مونوآکسائیڈ گیس کی لیکج کے باعث 35 طلبا سمیت 43 افراد ہسپتال منتقل
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں پرائمری سکول میں کاربن مونوآکسائیڈ گیس لیکج کے مشتبہ واقعے کے باعث 35 طلبا سمیت 43 افرادکو ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ مونٹریال کے فائر بریگیڈ کے سربراہ فرانسس لیڈک نے کہا ہے کہ شہر کے لاسلّے بارو علاقے میں ڈیکا ورس پرائمری سکول میں خرابی کے باعث ہیٹنگ سسٹم سے مبینہ طور پرکاربن مونوآکسائیڈ گیس کی لیکج سے سکول میں بہت طلبا اور ملازمین کی حالت غیر ہو گئی جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔