راولپنڈی :گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے چار خواتین جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی
سکستھ روڈ شادی والے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ اس قدر شدید تھی کہ گھر میں موجود پانچ خواتین اس کی لپیٹ میں آگئیں جس کے نتیجے میں چار خواتین موقع پر ہی جھلس کر دم توڑ گئیں جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،عینی شاہد ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف نے الزام عائد کیا ہے کہ ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی جو پہلی گاڑی بروقت پہنچی اس میں پانی ہی موجود نہیں تھا جس وجہ سے تین جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ ترجمان ریسکیو فاروق بٹ کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی چھ منٹ میں فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا گھر میں موجود افراد نے ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا جس کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ نے ان تھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے متاثرہ گھر میں آج بھی شادی کی رسم تھا اور جمعرات کا اس گھر سے رخصتی ہونا تھی۔