اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ان کے چیمبر میں ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، نوید قمر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی نمائندگی مولانا اسعد الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی نے شرکت کی، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا تنویر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر سخت تحفظاف کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومت کو فری ہنڈ دینے سے ملک خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔