فواد چوہدری اپنے مفت مشورے اپنے پاس رکھیں، مرتضیٰ وہاب
کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سندھ کی خدمت کرنے کا اتنا شوق ہے تو فوری طور پر صوبے کے عوام کے جائز آئینی مطالبات پورے کرے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آج دورہ کراچی کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین نے اُن سے رابطہ کیا ہے اور پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہتی ہے، لیکن اگر انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تو عملی اقدامات کریں گے۔