پاکستان اور امریکا کےدرمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےسابق امریکی سفیرکیمرون منٹرسے ملاقات میں کہاپاکستان اورامریکاکے درمیان بہترتعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ، افغانستان کے تنازع کا واحد حل سیاسی طور پر نکالا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرکی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا، کیمرون منٹر نے کہا پاکستان خطےکااہم ملک ہے ، امریکاکیساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان بہترتعلقات دونوں ممالک کےمفادمیں ہیں، سماجی اورمعاشی ترقی کے ذریعےعوام کی خدمت حکومت کی ترجیح ہے، عوام میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کی کوشش کر رہےہیں۔ پاکستان خطےکااہم ملک ہے ، امریکاکیساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں کیمرون منٹر ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے کہا افغانستان کےتنازع کاواحدحل سیاسی طورپرنکالاجاسکتا ہے، حکومت کےمعاشی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے خطے میں امن ناگزیر ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔