اپوزیشن متحدہ ہوگئی، مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: اپوزیشن نے مشترکہ سیاسی حکمت عملی ترتیب دے دی، خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی. تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کا اعلان کیا. اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے: شہباز شریف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کےاراکین میری دعوت پر آئے، بہت سے معاملات پراپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے. اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا، بجلی اورگیس دستیاب نہیں، قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، ایکسپورٹ کم ہوچکی ہے، روپےکی قدر30 فی صد تک کم ہوچکی ہے. ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم میں 309 ارب روپے کا منصوبہ سنگل بڈ پرایوارڈ کیا گیا، بڈ کے دوران پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی