سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی
سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ایک خفیہ اطلاع پر چمن میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور ایک افغان شہری کو خودکش جیکٹوں، بموں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد اور مواصلاتی آلات کے ساتھ گرفتار کرلیا۔