گرین اینڈ کلین پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے: مراد سعید
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا میں سراہا گیا،گرین اینڈ کلین پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، تحریک انصاف کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے اقدامات کر رہی ہے،16ماہ میں این ایچ اے کے ریونیو میں 25ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،ہمارا مشن خساروں کو ختم کر کے اداروں کو مستحکم بنانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں،سی پیک کے تحت مغربی روٹ منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا،سابقہ حکومتیں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ کر گئیں،سابقہ حکومتوں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا،ملک بھر میں 200کے قریب پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔