سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس، غلام قادر تھیبو آئی جی کو لگانے کی منظوری
سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے اور ان کی جگہ غلام قادر تھیبو کو لگانے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں نئے آئی جی کے لیے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔نئے آئی جی کی تقرری کے لیے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین نے غلام قادر تھیبو کے نام پر اتفاق کیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ غلام قادر تھیبو اچھی شہرت کے افسر ہیں، جنہوں نے سندھ میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے۔