عالمی مارکیٹ اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1839ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے1لاکھ12ہزار900اور دس گرام سونے کی قیمت428روپے کمی سے 96ہزار794روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔