ہمارااحتساب کرنے والے نیب کا احتساب کون کرے گا: سلیم مانڈوی والا
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آج نیب ہر اکاؤنٹ کے بیچ میں گھس جاتی ہے ،سٹیٹ بینک کو کہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمیں انفارمیشن فراہم کرنے پڑے گی کیونکہ نیب سے لیٹر آیا ہے ،آج اس ملک میں کسی کا بینک اکاؤنٹ سیو نہیں ہے ،یہ بہت خطرناک چیز ہے ، جسے ہر حال میں روکنا چاہیے ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں میں بلیک میل ہو رہا ہوں ،کون ان کو بلیک میل کر رہا ہے آکر بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک میں بزنس نہیں ہو سکے گا ،میں یہ لڑائی لڑتا رہوں گا ،یہ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ،اداروں کے لوگ آتے رہتے ہیں ہم سے کہتے ہیں کہ نیب سے ہمیں بچائیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مجھے عجیب قسم کے پیغامات آتے ہیں کہ آپ جتنا بولیں گے اتنی انکوائریاں ہوں گی ۔ مگر ہم بولنا بند نہیں کریں گے جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں ،میرے پر10 کیس بنیں مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ اظہار خیال کے دوران سلیم مانڈوی والا نے مزید کہ کہ نیب کے احتساب پرکیا اعتراض ہے ،نیب کے ڈی جی کی فیملی باہر ہے وہ کیسے افورڈ کرتے ہیں ،ہم ان کو کیوں چیک نہیں کر سکتے ،جب تک نیب والے آکر اپنے اثاثے ظاہر نہیں کریں گے ہماری کوشش جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے میں ڈیل کرنا چاہ رہا ہوں ،ریفرنس کی کاپی ملی ہے۔چاہتا ہو ں اوپن انکوائری ہو