ترک صدر طیب اردگان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے سٹی ہسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ہسپتال سے واپسی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نہایت کم عرصے میں ترکی کے تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔