انڈونیشیا میں6.2شدت کےزلزلے نے تباہی مچادی

انڈونیشیا میں6.2 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حادثات میں8 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں واقع جزیرے سولاویسی زلزلے کی زد میں آ گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے تین سو سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے،بق زلزلے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، کئی اسپتالوں کی عمارتیں بھی گرگئیں جس کے نتیجے میں عملہ اور مریض ملبے تلے دب گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دس ہزار سے زائد افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق بہت سے افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا، امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت6.2ریکارڈ کی گئی۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، ماضی میں بھی یہ علاقہ زلزلوں اور سونامی کی زد میں رہا ہے۔