قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی، واگزار شدہ رقبہ محکمہ مال کے سپرد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے لاہور کے علاقے اٹھارہ ہزاری سے 2057 کنال18مرلہ زمین واگزار کرائی جس کے بعد واگزار شدہ رقبہ محکمہ مال کے سپرد کردیا گیا، یہ رقبہ صوبائی حکومت کی ملکیت تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ واگزار رقبے کی مالیت 10کروڑ 28لاکھ سے زائد ہے۔