جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات

کراچی: دورہ پاکستان کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کوکھیلا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم چودہ سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پروٹیز کے دورہ کراچی کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کراچی آمد کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم چودہ روز کا قرنطینہ کرے گی، مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کریگی، جس کے لئے جیم خانہ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار کی جاچکی ہیں جبکہ جیم خانہ کے قریب ہی واقع مہمان ٹیم کو ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا۔