حکومت کا 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم ہو کر 6.10 پر آئی ہے کو کہ ابھی بھی زیادہ ہے ،کریٹیکل مریضوں کی تعداد کم نہیں ہوئی ہے ،روزمرہ کے کیسز 3ہزار سے کم ہو کر 2300 تک پہنچے ہیں ،تاہم ایک بات کلیئرہے کہ تعلیم سے وابستہ لوگوں کو احساس ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے،ہم نے تعلیم کیساتھ صحت کا بھی خیال کرنا ہے ،ہم نے دیکھنا ہے کم سے کم رسک ہو اور تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے ۔