کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے ہیلتھ الاؤنس کاا علان

کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کا حکم، جب تک کرونا کی وبا موجود رہے گی الاؤنس جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، حکم نامہ محکمہ خزانہ سندھ نے جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ الاؤنس یکم جولائی 2020 سے دیا جائے گا، جب تک کرونا کی وبا موجود رہے گی الاؤنس جاری رہے گا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق گریڈ 17 سے زائد کے لیے 35 ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے لیے 17 ہزار اور پی جی اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔