جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چودہ سال بعدکل صبح چھ بجے دورہ پاکستان پرپہنچے گی۔ مہمان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پروٹیز ٹیم جوہانسبرگ سے براہ راست چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی پہنچ رہی ہے۔ وکٹ کیپربیٹسمین کونٹن ڈی کوک کی زیرقیادت جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چودہ سال بعد کل صبح چھ بجے دورہ پاکستان پرپہنچ رہی ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد کے پروگرام میں کچھ ردوبدل کیا گیا ہے۔ وہ براستہ دبئی کے بجائے براہ راست جوہانسبرگ سے چارٹرڈ فلائٹ پر کراچی پہنچے گی۔ چارٹر فلائٹ کے اخراجات کرکٹ جنوبی افریقہ اٹھائے گا۔ جس کے حصول میں پی سی بی نے ان کی مدد کی ہے۔ مہمان ٹیم کووڈ ٹیسٹ کلیئر کر کے پاکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان آمد پر ہوٹل میں ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ ٹیم پانچ دن آئسولیشن میں رہے گی۔ چوتھے دن ان کا دوسرا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ جس میں کلیئرہونے کے بعد انہیں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی اجازت مل جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس جنوری سے کراچی میں کھیلاجائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ چار فروری سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے