پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت مل گئی

وفاقی دالرحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی میں کر رہاہوں ، اس کمیٹی نے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے آگے احتجاج کیلئے آنے پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں کھلی ڈھیل ہے ، یہ قانونی اور آئینی ادارہ ہے ، اس قانونی ادارے میں سلطان سکندر اب آئے ہیں باقی تو وہی لوگ ہیں جنہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے لگایا تھا ، ہم نے عمران خان کے فیصلے کے مطابق آپ کو فری ہینڈ دیاہے لیکن آپ امن و امان کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون بھی حرکت میں آئے گا کسی کو غلط فہمی نہیں ہو نی چاہیے ، انہوں نے پاناما میں کوئی جواب داخل نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہاں جواب دے رہے ہیں ، نئی سیاست کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔