پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دے دی ہے: وفاقی وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دے دی ہے ۔ لیکن امن و امان ہاتھ میں لینے پر قانون حرکت میں آئے گا ۔ وفاقی دالرحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی میں کر رہاہوں ، اس کمیٹی نے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے آگے احتجاج کیلئے آنے پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں کھلی ڈھیل ہے ، یہ قانونی اور آئینی ادارہ ہے ، اس قانونی ادارے میں سلطان سکندر اب آئے ہیں باقی تو وہی لوگ ہیں جنہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے لگایا تھا ، ہم نے عمران خان کے فیصلے کے مطابق آپ کو فری ہینڈ دیاہے لیکن آپ امن و امان کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون بھی حرکت میں آئے گا کسی کو غلط فہمی نہیں ہو نی چاہیے ، انہوں نے پاناما میں کوئی جواب داخل نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہاں جواب دے رہے ہیں ، نئی سیاست کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان اس ملک کے حال پر رحم کھائیں ، پہلے انہوں نے تفرقہ بازی کی کوشش کی اس میں ناکام ہوئے ۔پی ڈی ایم میں پی پی بہتر کھیل رہی ہے،مولانا آخری 5اوور کا میچ کھیلنا چاہتے ہے، وہ کھیلتے رہے،فضل الرحمان آئے تو انہیں کشمش والا حلوا کھیلاو ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، عمران خان پاکستان کا آخری آدمی ہو گا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا ۔میں نے کہا تھاکہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی ، سینیٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ، یہ لانگ مارچ ضرور کریں گے ، میں نے اعتراف کیا تھا کہ یہ چارکام ضرور کریں گے ۔آئین اور قانون کو ہاتھ میں لوگے تو آئین اور قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا، قانون کے مطابق آئیں گے تو احترام پائیں گے ۔ ایف آئی اے کو ٹھیک کریں گے ایسا ٹھیک کریں گے ، جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آتے ہیں انہیں جیل میں بھیجیں یہ غربت کے مارے آئے ہیں ، جن پر کیس ہیں ان پر ضرور ہاتھ ڈالیں لیکن جو پیٹ کی غربت ختم کرنے کیلئے گئے اور ڈی پورٹ ہو گئے ان کیلئے نیا قانون لائیں گے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے پوچھا کے 16فرروی آخری تاریخ ہے نواز شریف کے ویزے کی عمران خان نے کہا نہیں کرنی۔