پاکستان مختلف شعبوں میں میکسیکو کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے:صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں میکسیکو کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
وہ میکسیکو کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر Aman Rashid سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
صدر نے واضح کیا کہ حکومت تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انہوں نے میکسیکو کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔