وزارتِ خارجہ نے ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لینے پر بیان جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میںقومی ایئر لائن کا طیارہ تحویل میں لینے کے معاملے وزارتِ خارجہ نےبیان جاری کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ حکام اور پی آئی اے سے رابطے میں ہے۔ معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔