یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 20 جنوری کو ہوگا

وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت و تعلیم نے یکم فروری کو پہلی سے 8ویں جماعت تک اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 20 جنوری کو جائزہ اجلاس میں کرنے پر اتفاق کرلیا۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ 'وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد متعدد فیصلے کیے۔وزرا نے فیصلہ کیا کہ '20 جنوری کو ایک جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ملک بھر میں کو کھول دیا جائے یا پھر یکم فروری کے بعد کیسز کی اضافی شرح سے متاثرہ ضلعوں یا شہروں کو الگ کرنے کا طرز اپنایا جائے جبکہ ملک کے دیگر حصے کھلے ہوئے ہوں'۔