اپوزیشن عوام کو اس حکومت کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اسی مہینے دوسری بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ ایسا بالکل نہیں ہوسکتا۔