امریکہ کا روس پر یوکرین میں کاروائی کا الزام، روس کی تردید
امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں حارجیت کرسکے۔یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔امریکی حکام کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے پہلے ہی اپنے گروپ تعینات کرچکا ہے۔ان گروپس کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اور یہ دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کونشانہ بنائیں گے تاکہ بدامنی اورافراتفری پھیل سکے۔دوسری جانب روس نے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔