پہ در پہ شکست، دلبرداشتہ کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی مستعفی
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہرچیزکے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ویرات کوہلی کے مستعفی ہونے کی وجہ بھارتی ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ناکامی ہے۔