صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آئندہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آئندہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی، صوبائی اور مقامی سطح پر ہونے والے انتخابات عوام کی خواہش کے عکاس ہوتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ انتخابات مقررہ مدت یا اس سے پہلے ہوں لیکن انتخابات کے غیر جمہوری انعقاد سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ صدر نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو آگے لے جانے کی ذمہ داری اٹھائیں۔