گلبرگ میں سلنڈر دھماکہ،4افراد زخمی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔