بلدیاتی الیکشن: کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ، وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹہ باقی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور پولنگ ختم ہونے میں بس ایک گھنٹہ باقی ہے۔8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے یو سی 8، چنیسر ٹاؤ ن میں اپنا ووٹ عام ووٹر کی طرح کاسٹ کیا۔اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پولنگ اسٹیشن ایلیمنٹری گورنمنٹ گرلز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔