اتنی ٹینشن دوں گا، شہباز شریف کو نیند کی گولی کھانا پڑے گی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں، صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔کے پی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی سے منسلک ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتہ میں خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں پنجاب میں ٹیسٹ کیا، اب ہم انہیں وفاق میں ٹیسٹ کریں گے۔اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کب ہوا؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے وہپ چیف کو یقین تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں،وہ اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام ایم پی ایز سے رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر آصف زرداری کے ہمراہ ایم پی ایز کو خریدنے آئے،ہمارے ایم پی ایز کو گمنام نمبروں سے بھی کالیں آ رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ اقتدارمیں نہیں آنا،چن چن کر ہمارے ایم پی ایز پر پریشر ڈالا جا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ لینے کا منصوبہ ہم نے بنایا ہوا تھا،ہمارا ارادہ سب سے پہلے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد منظور کروانا تھا،ہم نے کسی کو نہیں بتایا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے جارہےہیں،10 بجے ہمیں پتا چلا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں،اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔