ڈیوس کپ ٹائی سیمی فائنل،پاکستان کو انڈونیشیا کیخلاف 2-0 کی برتری حاصل
ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو سیمی فائنل کے ابتدائی روز پاکستان نے انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔ پاکستانی پلیئر عقیل خان اور سامر افتخار نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی ہے، ایونٹ میں ڈبل مقابلے آج ہوں گے۔ گزشتہ روزپاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی پلیئر عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف انڈونیشین ٹیم کے پلیئر ساسونگو کو 6-2، 3-6، 5-7 اور 0-6 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے سامر افتخار نے میزبان ملک کے پلیئر ڈیوسانتو کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 7-6، 4-6، 5-7 اور 0-6 سے ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔قومی ٹیم اعصام الحق قریشی کے بغیر کھیل رہی ہے۔