فرانس کے قومی دن بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور روشنیوں میں نہا گیا
خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فرانس کی پہچان ایفل ٹاور پر رنگ ونور کی برسات آگئی ۔ بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور کو رنگ برنگی روشنیوں سے نہلا دیا گیا ۔ شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد روشنیوں سے سجے ایفل ٹاور کو دیکھنے پہنچی تھی۔فرانس میں بیسٹائل ڈے ہر سال انقلاب فرانس کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے ، چودہ جولائی سترہ سو نواسی میں ایک جیل کے سیاسی قیدیوں نے بادشاہ کے خلاف کامیاب بغاوت کی تھی، جو بعد میں ملکی آزادی کا باعث بنی تھی،اس بغاوت کی یاد میں اس خصوصی دن کے دوران فوجی پریڈ بھی کی جاتی ہے جس کو دیکھنے کے لیےہزاروں سیاح پیرس آتے ہیں