فرانس کے قومی دن کے موقع پر نیس شہر کو خون میں نہلا دیا گیا

Jul 15, 2016 | 12:26

فرانس کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، قومی دن کے موقع پر جنونی شہری نے فرانس کو خون میں نہلا دیا جنوبی شہر نیس میں قومی دن پر جشن منایا جارہا تھا، لوگ بہت خوش تھے، اور آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے، اسی دوران ایک ٹرک تیزی سے ہجوم کی طرف لپکا اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں شہریوں کو روند ڈالاواقعہ میں درجنوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، سینکڑوں زخمی ہوئے، ٹرک100میٹرتک لوگوں کوروندتاچلاگیا، واقعہ کے بعد قومی دن پر جشن ماتم میں تبدیل ہو گیا، ہر طرف چیخ و پکار تھی، لاشیں اور خون بکھرا پڑا تھا،پولیس نے حملہ آوور ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ٹرک سے بندوقیں اور گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔۔۔ حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور تیونسی نژاد فرانسیسی تھا اور ممکنہ طور وہ نیس کا رہائشی تھا۔ واقعہ کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی، فرانسیسی صدر نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے فرانس کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں، ہمیں اس طرح کے حملے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔۔ دہشتگردوں کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانےسے گریز نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے فرانس میں نیس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فرانس کے عوام کے دکھ کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں، پاکستانی عوام فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔


پاکستان کی جانب سے فرانسیسی شہر نیس میں ٹرک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمارےجذبات اوردعائیں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں، ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ہر اول ملک کی حیثیت سےبہت نقصانات اٹھائے، فرانس کے عوام کا دکھ اور تکلیف بخوبی محسوس کرسکتے ہیں۔۔۔ حکومت اور پاکستانی عوام ، فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی فرانس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فرانس میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کا قتل عام کسی صورت گوارا نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کی عالمی لہر انتہائی تشویشناک ہے عالمی برادری کو دہشت گردی کے مؤثر تدارک کیلئے اس کی وجوہات کا ایماندارانہ جائزہ لینا ہو گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا سے دہشت گردی اور ظلم کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور دنیا سے ان کا خاتمہ ضروری

نیس میں جنونی شخص کے شہریوں کو کچلنے کے واقعہ کے بعد فرانس کی فضا سوگوار ہے عالمی رہنماؤں کی جانب سے جہاں اس واقعہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر لوگ غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

نیس میں خونریز کے واقعہ کے بعد یورپ سوگ میں ڈوب گیا، فرانس کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں، نیس کی بندرگاہ پر آج کوئی بھی سرگرمی نہیں ہوئی، مارکیٹیں بھی بند ہیں، جبکہ ساحل پر بھی سناٹا چھایا ہے،،، لوگ رات گزرنے والے خونریزی کے واقعہ کے صدمے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد جہاں عالمی رہنماؤں نے اسے بدترین دہشتگردی قرار دیا وہیں، سوشل میڈیا پر بھی لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں،،، سوشل میڈیا پر فرانس ٹرک اٹیک، پیرس ، پرے فار نیس اور پرے فار فرانس کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، دنیا بھر سے لوگ اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، نہتنے اور بے گناہ لوگوں کو مارنا کہاں کا انصاف ہے،،سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کی جارہی ہیں

مزیدخبریں