ہم نےبدترین دہشت گردی دیکھ لی ہے،دہشتگردی کےخلاف کوئی قدم اٹھانےسےپیچھےنہیں ہٹاجائےگا: فرانسوا اولاند

نیس واقعہ کے خلاف فرانس سمیت پورا یورپ سوگ میں ڈوب گیا، فرانس میں قومی پرچم سرنگوں ہے، نیس حملے کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فرانس کو دہشتگردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، ہمیں سیکیورٹی کےحوالےسےمزیدسخت اقدامات کرنےہوں گے،فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس غم میں ڈوبا ہوا ہے، قومی دن کےموقع پردہشتگردی کی گئی، نیس کی سڑک پر قتل عام کیا گیا، ہم نے بدترین دہشت گردی دیکھ لی، مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ فرانس پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے، ملک بھر میں فوج کو متحرک کردیا گیا ہے، موجودہ حالات کےپیش نظرہمیں احتیاط سےکام لیناہوگا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، عراق اورشام میں کارروائیوں کوبڑھا دیا،دہشتگردوں کوانکےگھروں میں جاکرجواب دیں گے