برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع لارڈز کا میدان کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے

لارڈز کی گراؤنڈ میں تاریخی طور پر ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے والی ٹیم ہی فاتح رہتی ہے ، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تیئس میں سے بائیس ٹیسٹ میچز پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیموں نے جیتے ہیں ،،پاکستان کی جانب سے لارڈ ز کے میدان پر سات سنچریاں سکور کی جا چکی ہیں ،،سب سے زیادہ سکور محسن حسن خان کے نام ہے جنہوں نے انیس سو بیاسی میں انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری بنائی تھی ،لارڈز مین پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز مدثر نذر کو حاصل ہے جنہوں نے انیس سو بیاسی ہی میں چھہ انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی،اس ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مدثر نذر کو انگلش میڈیا نے گولڈ آرم باؤلر کا خطاب دیا تھا