قومی ایئرلائن نےمالی بحران کے بعد وفاق سے150ارب روپے کا قرضہ مانگ لیا
چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے قومی ایئرلائن کے موجودہ مالی بحران سے آگاہ کیا، اعظم سہگل نے وزیرخزانہ کوبتایا کہ قومی فضائی کمپنی ایک سو ساٹھ ارب روپے کی مقروض ہے، بوئنگ 777 طیاروں کی حالت انتہائی خراب ہے ٹوائلٹ تک خراب ہیں، چیئر مین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پچاس سالوں سے ادارہ مقروض ہے، وفاقی حکومت قومی ایئرلائن کو ایک سو پچاس ارب روپے بطور قرضہ فراہم کرے، ذرائع کے مطابق اگر قرضہ وقت پر نہیں ملا تو حج آپریشن بھی متاثر ہو سکتا ہے، پی آئی اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ادارہ خسارے میں کیوں جارہا ہے اس کی بہتری کیلئے پلاننگ کیوں نہیں کی جارہی، ایک جانب قومی فضائی کمپنی خسارے میں ہے دوسری جانب جن افسران کی بدولت ادارہ اس نہج پر ہے،، ان کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر40 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،